اس پر آشوب دور میں ہنسنا بہت بڑا فن ہے
یا تو دیونہ ہنسے، یا تو جسے توفیق دے
سوچئے ہنسنا فن ہے، تو ہنسانا کس قدر بڑا فن ہے
” ڈاکٹر یونس بٹ کو مزاح میں جتنی شہرت اس عمر میں ملی ہے اس عمر میں تو اتنی رسوائ بھی نصیب والوں کو نصیب ہوتی ہے“
(عطاءالحق قاسمی )
” ڈاکٹر یونس بٹ کنوارہ ہے مگر فقرہ بڑا حاملہ لکھتا ہے۔ اس کا مزاح خود رو بھی ہے اور خوش رو بھی “
(سید ضمیر جعفری )
ذیل میں ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب (مزاحیات) سے چند سطور ادبی ذوق رکھنے والے احباب کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
* عطاءالحق قاسمی امرتسر میں پیدا ہوا اور سارا دن یہی ثابت کرنے میں لگا رہتا ہے*
* جہاں ضمیر جعفری آجائیں وہاں اداسی نہیں آسکتی --------- مجھے تو لگتا ہے ایک وقت آۓ گا جب سائیکاٹرسٹ اداسی اور مایوسی کے مریضوں کے لیے یہ نسخہ لکھا کریں گے : سید ضمیر جعفری ----- صبح ٫ دوپہر ٫ شام ! “
* ہمارے ہاں مسجد میں جوتے آگے رکھیں تو نماز نہیں ہوتی پیچھے رکھیں تو جوتے نہیں ہوتے *
* پروفیسر افتخار احمد --- کلاس روم میں ہر موضوع پر اتنا اچھا لیکچر دیتا ہے کہ اس کی ہر بات سمجھ میں آرہی ہوتی ہے ۔ بس ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ کس موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں *
* اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں پر کتابیں اتاریں ، کچھ ادیبوں کی کتابیں پڑھ کر تو لگتا ہے شیطان نے بھی اپنے برگزیدہ بندوں پر کتابیں اتاری ہیں *
* آئ لو یو ، وہ چراغ ہے جسے رگڑنے سے بندہ خود الہ دین کا جن بن جاتا ہے اور کسی مالک کو حاضر کر کے اس کا حکم مانتا ہے *
* احمد ندیم قاسمی کو انگریزی پر اس قدر عبور ہے کہ ایک فقرہ بھی ادا کریں تو لگتا ہے عبور کیا ہے *
*جو بندہ ہاتھوں اور پاٶں کا کام زبان سے لینے لگے اسے بزرگ کہتے ہیں *
* کہتے ہیں مہدی حسن کہ گلے میں بھگوان بولتا ہے٫ وہ گاتے وقت جو منہ بناتا ہے اس سے واقعی لگتا ہے کہ اس کے گلے میں کوئ ہے *
* امجد اسلام امجد اپنے ہر بال پر ایک منٹ لگاتا ہے ٫ یوں اسے بال سنوارنے میں پورے دس منٹ لگتے ہیں *
* شادی وہ معاہدہ ہے جس میں دو مل کر پوری زندگی دن رات محبت دریافت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں *😃😃
0 Comments