ہندوستان_پاکستان کرکٹ

 روایتی حریف پھر سے مد مقابل





متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے گروپ مرحلے کے میچز مکمل ہونے کے بعد روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔


   گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ریکارڈ 155 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے کرکٹ شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کے لیے تیار کر دیا۔


   سپر فور مرحلے کا پہلا میچ گزشتہ روز گروپ بی سے سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔


   پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جو سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ بھی ہے‘ دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے ہوئیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا چھوٹا ہدف دیا تاہم  فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ کو دلچسپ بنا دیا۔


   نسیم شاہ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیا اور سلپ پوزیشن پر کیچ پکڑا لیکن فخر زمان گیند پکڑنے میں ناکام رہے، گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر شکست دی۔  انہیں 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔


   امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو آج ایک بار پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Post a Comment

0 Comments