کچھ میٹھا ہوجاۓ

 اس پر آشوب دور میں ہنسنا بہت بڑا فن ہے

یا تو دیونہ ہنسے، یا تو جسے توفیق دے

 سوچئے ہنسنا فن ہے، تو ہنسانا کس قدر بڑا فن ہے



” ڈاکٹر یونس بٹ کو مزاح میں جتنی شہرت اس عمر میں ملی ہے اس عمر میں تو اتنی رسوائ بھی نصیب والوں کو نصیب ہوتی ہے“

 (عطاءالحق قاسمی )


 ” ڈاکٹر یونس بٹ کنوارہ ہے مگر فقرہ بڑا حاملہ لکھتا ہے۔ اس کا مزاح خود رو بھی ہے اور خوش رو بھی “

   (سید ضمیر جعفری )


      ذیل میں ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب (مزاحیات) سے چند سطور ادبی ذوق رکھنے والے احباب کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔


 * عطاءالحق قاسمی امرتسر میں پیدا ہوا اور سارا دن یہی ثابت کرنے میں لگا رہتا ہے*


 * جہاں ضمیر جعفری آجائیں وہاں اداسی نہیں آسکتی ---------  مجھے تو لگتا ہے ایک وقت آۓ گا جب سائیکاٹرسٹ اداسی اور مایوسی کے مریضوں کے لیے یہ نسخہ لکھا کریں گے : سید ضمیر جعفری ----- صبح ٫ دوپہر ٫ شام ! “


 *  ہمارے ہاں مسجد میں جوتے آگے رکھیں تو نماز نہیں ہوتی پیچھے رکھیں تو جوتے نہیں ہوتے *


 *  پروفیسر افتخار احمد --- کلاس روم میں ہر موضوع پر اتنا اچھا لیکچر دیتا ہے کہ اس کی ہر بات سمجھ میں آرہی ہوتی ہے ۔ بس ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ کس موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں *


 * اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں پر کتابیں اتاریں ، کچھ ادیبوں کی کتابیں پڑھ کر تو لگتا ہے شیطان نے بھی اپنے برگزیدہ بندوں پر کتابیں اتاری ہیں *


 * آئ لو یو ، وہ چراغ ہے جسے رگڑنے سے بندہ خود الہ دین کا جن بن جاتا ہے اور کسی مالک کو حاضر کر کے اس کا حکم مانتا ہے *


 * احمد ندیم قاسمی کو انگریزی پر اس قدر عبور ہے کہ ایک فقرہ بھی ادا کریں تو لگتا ہے عبور کیا ہے *


 *جو بندہ ہاتھوں اور پاٶں کا کام زبان سے لینے لگے اسے بزرگ کہتے ہیں *


 * کہتے ہیں مہدی حسن کہ گلے میں بھگوان بولتا ہے٫ وہ گاتے وقت جو منہ بناتا ہے اس سے واقعی لگتا ہے کہ اس کے گلے میں کوئ ہے *


 * امجد اسلام امجد اپنے ہر بال پر ایک منٹ لگاتا ہے ٫ یوں اسے بال سنوارنے میں پورے دس منٹ لگتے ہیں *


 * شادی وہ معاہدہ ہے جس میں دو مل کر پوری زندگی دن رات محبت دریافت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں *😃😃

Post a Comment

0 Comments