تاج و تخت

یہ تاج و تخت ،شان و امارات سب فضول۔

جانا پڑے گا اب تمہیں دامن کو  جاڑ کر 



۔۔یہ تاج ملکہ برطانیہ ہے جو حال ہی میں ملک عدم سدھار چکی ہیں اور تقریباً ایک عدد  سفید جوڑے میں گئی ہیں۔ مگر وہ تاج رہ گیا ہے جس میں کئی خونی ہیرے جڑھے ہوے ہیں افریقہ سے لیکر برصغیر اور آگے سلطنت ایران تک کی داستانے ہیں جو صرف اس تاج میں موجود پتھر بیان کرتے ہیں یہ دراصل سرمایہ دارانہ نظام  کی زر پرستی اور غلام پرستی کی  نشانی ہے جسے وہ لوگ معتبر اور قابل تعظیم سمجھتے ہیں جو اس نظام زرپرستی کے مقلد ہیں جو دنیا کے کسی بھی قوم مذہب قبیلے اور رنگ میں ہو سکتے ہیں۔اس تاج میں بہت کچھ دیکھنے اور سننے کو مل جاتا ہے مجھے تو شکستہ پا غلاموں کے بیڑیوں کی  اور ظلم و جور سے مارے گئے مظلوموں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں جو اس تاج کے گرد گھوم   کر اپنے اوپر ہونے والے ظلم و جور کا حساب مانگ رہی ہیں  اب آپ کو کیا نظر آرہا ہے ضرور بتاۓ گا

از قلم ریاض داور

Post a Comment

0 Comments